عمران نیازی اوران کے مکمل ٹیم عنقریب اپنے انجام کو پہنچیں گے، مولانا عبدالرحمن
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث والقرآن مولانا عبدالرحمن رفیق صوبائی جوائینٹ سیکرٹری سنئیرنائب امیر مولانا خورشیداحمد ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا شیخ احمد جان مولانا قاری مہراللہ مولانا محمد ہاشم خشکی مولانا شیخ عبد الاحد مولانا حافظ عبدالحق حقانی مولانا حافظ مسعود احمد مولانا غلام نبی محمد ی مولانا مفتی عبدالغفور مدنی مولانا حکیم حبیب اللہ بڑیچ حافظ سراج الدین مولانا مفتی رحمت اللہ ظفر اللہ کاکڑ حاجی ولی محمد بڑیچ حافظ شبیراحمد مدنی حاجی محمد شاہ لالا سیکرٹری اطلاعات حافظ عبدالغنی شہزاد حافظ خلیل احمد سا رنگزئی چوہدری محمد عاطف میر فاروق لا نگو ناظم مالیات میر سرفراز احمد شاہوانی ایڈووکیٹ حاجی قاسم خان خلجی مولانا محمد عارف شمشیر مولانا حافظ سردار محمد نورزء سالار حافظ مجیب الرحمن ملا خیل مولانا حافظ سعد اللہ آغا عبداللہ سلیمان خیل مولانا مفتی ابوبکر حافظ رحمن گل اور حافظ دوست محمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ انتقامی سیاست کرنے والے عمران نیازی اور ان کے مکمل ٹیم عنقریب اپنے انجام کو پہنچیں گے ملک میں ایسے عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں ملے گی ملک کی ہر فرد تبدیلی کی دعویدار حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے بیروزگاری اور بدامنی اور فحاشی عریانی کی صورت میں تبدیلی لائی ہے نااہل سلیکٹیڈ حکمران عوام کو ریلیف فراہم نہ کرسکیں سوائے خوشنما نعروں کے علاوہ کچھ نہیں دیا تبدیلی کی دعوے دار حکمرانوں نے قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے نااہل حکمرانوں نے عوام کو چار سالوں سے مسلسل مہنگائی بدامنی اور لاقانونیت کے تحفہ دے رہا ہے عوام کے چیخیں آسمان کو پہنچ رہی ہیں مگر نااہل وفاقی وصوبائی حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے 2018 سے لیکر آج تک جہد مسلسل کے ساتھ ملک وقوم کو تباہ کرنیوالوں سے نجات دلانے کے لیے ملک گیر احتجاج کررہے ہیں موجودہ نااہل مسلط شدہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے پاکستانی قوم کو موت پر مجبور کردیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی بیانیہ پاکستانی قوم
کی آواز بن چکی ہے آئندہ انتخابات میں جھوٹی تبدیلی کے جھوٹے دعویداروں کے ٹولہ کو عبرتناک شکست ہوگا درین اثنا جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے مختلف یونٹوں کے امراء ونظماء کا اہم نمائندہ اجلاس بمقام ضلعی سکرٹریٹ اینگل روڈ میں زیر صدارت مولانا حافظ مسعود احمد منعقد ہوا جسمیں نئے حلقہ بندیوں پر غور خوض کیا گیا اجلاس سے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا حافظ مسعود احمد مولانا جمال الدین حقانی مولانامحمد طاہر تو حیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے اپنے حلقوں میں بلدیاتی انتخابات کے لئے بھر پور تیاریاں کرے