موجودہ حکومت نے ملک کو مکمل طور پر آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے، مولانا عبدالواسع

ژوب (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے ژوب کا ایک روزہ دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے مدرسہ شمس العلوم میں ہونے والے ختم بخاری شریف و دستار بندی کی تقریب میں شرکت کی تقریب میں نئے فارغ التحصیل علماء سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ مدراس دینی درسگاہوں کے ساتھ سیاست کی پہلی سیڑھی ہے۔ فاضل طلباء کو دینی خدمت کے ساتھ اسلام کی سالمیت اور ملکی سلامتی کے لیے بھی کردار ادا کرنا ضروری ہے اس وقت دنیائے کفر متحد ہو کر اسلام کو مٹانے کے درپے ہیں اور مختلف حیلوں بہانوں سے ملکی سالمیت اور مسلمانوں کو تباہ کرنے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں کبھی سول سپرمیسی اور کبھی مملکت عزیز کو بلیک لسٹ میں ڈھال کر اپنے طاغوتی عزائم کو پورا کرنے کی تگ و دو میں ہیں پہلے وقتوں میں مدارس کو قومی دھارے میں ڈھالنے کی باتیں ہوتی تھی لیکن افسوس ہے کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر دین دشمن قوتوں کا آلہ کار بن کھلے عام مدارس کو ختم کرنے پر مصر ہیں۔ کبھی سرکاری بورڈ سے الحاق کے نام پر اور کبھی مراعات کا لالچ اور انتقام کی دھمکیاں دے کر مدارس اور دین اسلام کو اپنی منشاء کے مطابق استعمال کرنے کی ناکام کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ مذہبی لیڈر شپ کو نیب اور احتساب کی دھمکیاں دے کر اپنے موقف سے ہٹانے کی کوشش بھی جاری ہے۔ لیکن پورے ملک کی عوام نے دیکھ لیا کہ آج تک ہمارے لیڈر مولانا فضل الرحمن کے خلاف آج تک نیب، احتساب بیورو اور دیگر میمو سکینڈل کے ذریعے ایک پائی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکے۔ موجودہ حکومت نے ملک کو مکمل طور پر آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔ حالیہ اکثریتی رائے سے اسٹیٹ بنک بل منظور کرانا اسی سلسلے کی کھڑی ہے۔ اس وقت اسمبلی میں انکے لئے صرف جمعیت علمائے اسلام کے چند ممبران رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ مگر موجودہ خیبر پختونخوا کے الیکشنa سے یہ واضح ہوا ہے کہ عوام جمعیت کے ساتھ ہے اور ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ جمعیت علمائے اسلام کی حکومت میں ملکی وقار اور اسلام کی سالمیت کے لیے کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے