سوراب میں تارکی کے مقام پر المناک ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی

سوراب (ڈیلی گرین گوادر) آرسی ڈی قومی شاہراہ پر موت کا رقص جاری، سوراب میں تارکی کے مقام پر المناک ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شامل ہیں، عوامی حلقوں کا آرسی ڈی قومی شاہراہ پر روز ہونے والے اموات کے سلسلے کے روک تھام کے لیے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو جلد ازجلد ڈبل بنانے کا مطالبہ۔ آرسی ڈی قومی شاہراہ پر موت کا رقص بلاتعطل جاری ہے، گزشتہ رات کراچی سے کوئٹہ جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث سامنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے پانچ سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن میں قلات کے رہائشی میر محمد انور رودینی ان کی بھابھی مسماۃ ف، اہلیہ،علی اکبر رودینی،بیٹیاں مسماۃ ح،ا، م اور ڈرائیور آغا محمد ساکن کوئٹہ شامل ہیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہی نعشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال سوراب منتقل کیا گیا، جہاں سے شدید زخمی خاتون اور بچے کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کیا گیا ہے جبکہ نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا مزید کاروائی سوراب پولیس کررہی ہے،واضح رہے کہ کوئٹہ کراچی آرسی ڈی شاہراہ پر ہونے والی حادثات اور ان میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع اب معمول بن چکا ہے، روزانہ کے بنیاد پر ان المناک ٹریفک حادثات کے روک تھام کیلئے پچھلے دنوں ایک مقامی سماجی تنظیم شہید عبداللہ قہار ٹرسٹ کے زیر اہتمام صوبے کے مختلف اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور مطالبہ کیا گیا تھا کہ مزید انسانی جانوں کی ضیاع سے بچنے کے لیئے اور آر سی ڈی قومی شاہراہ کو بلاتاخیر دو رویہ بنایا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے