امجد آفریدی کے محافظوں کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی، ڈرائیوراورگن مین جاں بحق دوافراد زخمی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع شیرانی میں خیبرپختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی امجد آفریدی کے محافظوں کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی، ڈرائیور اور گن مین جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ایم پی اے امجد آفریدی حادثے میں محفوظ رہے،ڈپٹی کمشنر شیرانی اعجاز جعفر نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی امجد آفریدی کوئٹہ سے پشاور جارہے تھے کہ شیرانی کے علاقے حسوبند کے قریب ان کے محافظوں کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے امجد آفریدی کا ڈرائیو رمحمد عثمان اور گن مین ہارون جاں بحق جبکہ ایک اور گن مین عاصم ساجد اور ٹرک ڈرائیور عمر فاروق زخمی ہوگئے زخمیوں کو ژوب سول ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں ایک زخمی کی حالت تشویش نا ک بتائی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے