کوئٹہ میں میٹروپولیٹن ملازمین کا احتجاج
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں میٹروپولیٹن ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کچرے سے بھری گاڑیاں میٹروپولیٹن آفس کے سامنے کھڑے کردیں، تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ڈیلی ویجز ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجاً شہر بھر کے کچرے سے بھری گاڑیاں میٹروپولیٹن آفس کے سامنے کھڑی کردیں اور میٹروپولٹن کارپوریشن کا مین گیٹ بند کردیاملازمین کا کہنا تھا کہ 3 ماہ سے ڈیلی ویجز ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں مستقل ملازمین بھی ایک ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ملازمین سے کام لیاجاتاہے لیکن تنخواہ ادا نہیں کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر کام چھوڑ ہڑتال کی تو شہر ایک دن میں گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوجائے گاملازمین کے جانب سے احتجاج احتجاج کے موقع پر ٹریفک بھی جام ہوگئی جبکہ انہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا