بلوچستان کے طول وارض میں حالیہ دہشت گردی کی لہر بیرونی سازشوں کا پیش خیمہ ہیں، میر صادق عمرانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے ڈیرہ مراد جمالی میں بم دھماکے میں ایک شخص کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر دھماکے میں جاں بحق ہونے والے اور زخمیوں کے اہل خانہ کو معاوضہ اور زخمیوں کے علاج معالجے کو ممکن بنائے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز دھماکے میں جاں بحق ہونے والے دلدار ابڑو کی فاتحہ خوانی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے طول و ارض میں حالیہ دہشت گردی کی لہر بیرونی سازشوں کا پیش خیمہ ہے حکومت اور سیکورٹی فورسز سمیت مقتدر قوتوں کو ملک دشمن عناصر کی بیخ کنی کو ممکن بناتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھانے چاہئیں تاکہ صوبے میں امن قائم ہوسکے اور بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے والے عناصر کی بیخ کنی کے لئے متحد ہوکر با مقصد طریقے سے اقدامات اٹھائے جائیں۔ ڈیرہ مراد جمالی، ڈیرہ اللہ یار، کوئٹہ، چمن، نوشکی، پنجگور، تربت سمیت مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ حملوں اور بد امنی کی وارداتوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہے حکومت فوری طور پر دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کے اہل خانہ کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بناتے ہوئے ان کے علاج معالجے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں