وزیراعلیٰ بلوچستان کا سبزل روڈ اورمغربی بائی پاس کی تعمیر کے کام میں تاخیر کا نوٹس کام شروع کرنے کی ہدایت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سبزل روڈ اور مغربی بائی پاس کی تعمیر کے کام میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت اور این ایچ اے حکام کے خلاف وزیراعظم کو شکایت کرنے کا اعلان کیا ہے، بدھ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے عوامی شکایات پر بغیر پروٹوکول کے سبزل روڈ کا دورہ کیا اور سڑک کی تعمیر میں تاخیر سے علاقے میں پیدا ہونے والی ناگفتہ بہ صورتحال کا جائزہ لیااس موقع پر وزیراعلیٰ سے علاقہ مکینوں نے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ کو تعمیراتی کام میں تاخیر اور نکاسی آب کے نظام کی ابتری سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا عوام نے وزیراعلیٰ کے سامنے شکایات کے انبار لگا دئیے انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال سے کوئٹہ پیکج کے نام پر روڈ کو کھود کے چھوڑ دیا گیا ہے گزشتہ حکومت نے کریڈٹ تو لیا لیکن زمین پر کام نہیں کیا گیاوزیراعلیٰ نے علاقے کی صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ اچھا ہے کی رپورٹس پر اعتماد نہیں ہے صورتحال کا خود جائزہ لینے آیا ہوں انہوں نے کہا کہ علاقے کی صورتحال کے ذمہ دار حکام کے خلاف کاروائی کی جائے گی وزیراعلیٰ نے ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کو ہدایت کہ کہ صورتحال کو فوری بہتر کیا جائے وزیراعلیٰ نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ پیکج کو ہدایت کی کہ سبزل روڈ کی تعمیر کے کام کا فوری آغاز کیا جائے انہوں نے کہا کہ دو دن بعد دوبارہ علاقے کا دورہ کر ونگا وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے حکام کی نالائقی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی حکام خود کو عوام کا خادم سمجھیں،وزیراعلیٰ نے ہزارہ ٹاؤن کلی کیرانی اور مغربی بائی پاس کا بھی دورہ کیا،وزیراعلیٰ نے مغربی بائی پاس کی تعمیر میں تاخیر کا بھی نوٹس لیا، انہوں نے کہا کہ این ایچ اے روڈ کی تعمیر کے آغاز میں جان بوجھ کر تاخیر کر رہاہے این ایچ اے کے روئیہ پر وزیراعظم کو شکایت کرینگے اس موقع پر علاقہ مکینوں نے فوری اقدامات کے حکم پر وزیراعلیٰ سے تشکر کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے اچھے کاموں کی وجہ سے عوام کو ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے