ضلع ہرنائی کی حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہیں، پشتونخوامیپ

ہرنائی (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع ہرنائی کے جاری کردہ ضلعی پریس ریلز میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع ہرنائی کی حالیہ حلقہ بندیوں کو مستردکرتے ہوئے زرغون یونین کونسل کھوسٹ یونین کونسل زرغون غر،یونین کونسل ناکس ون اور یونین کونسل ہرنائی ون اور ہرنائی میں ردوبدل کو ختم کرکے تمام سابقہ نو یونین کونسلز سمیت میونسپل کمیٹیاں ہرنائی اور شاہرگ کی سابقہ حیثیت اور وارڈز کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع ہرنائی کے ضلعی پریس ریلیز میں الیکشن کمیشن آف بلوچستان کی جانب سے صوبے بالخصوص ضلع ہرنائی کے نو یونین کونسلوں میں کمی اور میونسپل کمیٹی ہرنائی و میونسپل کمیٹی شاہرگ میں وارڈسبکی کمی سمیت ضلع ہرنائی کے دیہی علاقوں کے یونین کونسلز /وارڈز کے بلدیاتی حلقوں کے ابتدائی اور مجوزہ لسٹوں کی اشاعت کوجانبدارانہ،متعصبانہ اور غلطیوں سے بھرپور قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ آبادی اور رقبے کی اور محل و وقوع کی بنیاد پر میونسپل کمیٹی ہرنائی اور میونسپل کمیٹی شاہرگ اور ہرنائی کے دیہی علاقوں کے یونین کونسلز کے وارڈ کی تشکیل کیلئے جو بنیاد فراہم کیا گیا ہے اُسے مکمل طور پر نظر انداز کرکے شائع کرنا کھلی جانبداری کے سوا کچھ نہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ لسٹوں اور نقشہ جات عوام کیلئے آویزاں کی گئی ہے جبکہ5فروری تک لسٹوں بمعہ نقشہ جات فراہم نہ ہونا اور اعتراضات کیلئے 16فروری کو آخری تاریخ مقررکرنا بھی سنگین ترین مذاق کے علاوہ اور کچھ نہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جانبدار انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کی نااہلی اور غیر ذمہ داری سے میونسپل کمیٹی ہرنائی اور میونسپل کمیٹی شاہرگ عوام کو اور یونین کونسلز کے غلط اور ناروااور میرٹ کے برخلاف تشکیل ہرنائی کے باسیوں کو اضطراب میں مبتلا کرنے کی دانستہ عمل قابل گرفت ہے۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانبداری اور الیکشن کمیشن کی انتظامی نااہلی کے خلاف محکمانہ کارروائی کرکے عوام کے انسانی، جمہوری سیاسی حقوق کی تحفظ کی ضمانت دی جائے اور غلط لسٹوں کو ختم کرکے از سرنوشفاف،میرٹ پر مبنی لسٹوں کو جاری کیا جائے۔یونین کونسل کھوسٹ کو ختم کرکے یونین کونسل زرغون غر میں شامل کرکے کھوسٹ اور زردآلو عوام کے بنیادی حقوق سلب کئے گئے ہیں۔جبکہ ہمارا مطالبہ تھا کہ یونین کونسل کھوسٹ اور یونین کونسل زرغون غر کے ساتھ ساتھ زرد آلو کو الگ یونین کونسل کا درجہ دلانا شامل تھا مگر افسوس نئے یونین کونسل مطالبے کے بجائے پرانے یونین کونسل کھوسٹ کو ختم کیا گیا جو زرغون غر،زردآلو اور کھوسٹ کے ساتھ سنگین مزاق ہے۔جبکہ میونسپل کمیٹی شاہرگ میں ردود بدل کرکے اکثر وارڈ ختم کئے ہیں۔جو سنگین مزاق اور شاہرگ عوام کے بنیادی حقوق کو سلب کرنا ہے۔یونین کونسل ناکس ون کا فاصلہ یونین کونسل ہرنائی صدر ٹو سے 15/20 کلومیٹر دوری پر واقع ہونے کے باوجود یونین کونسل ناکس ون میں یونین کونسل صدر ٹو کے متعدد کلیاں شامل کئے ہیں۔جو زمین حقائق کے برعکس ہیں۔موضع خوزڑی یونین کونسل صدر ون سے نکال کر غیر فطری طور پر درمیان میں میونسپل کمیٹی ہرنائی کو کراس کرکے یونین کونسل صدر ٹو میں شامل کرکے نیا نام پرانے یونین کونسل صدر ٹو کا نام بدل کر صدر ون بنایا گیا ہے۔میونسپل کمیٹی ہرنائی کے وسط میں شامل وارڈ سید آباد کو نکال کرکے سابقہ صدر ٹو موجودہ یونین کونسل ون میں شامل کرنا شہری حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔سابقہ یونین کونسل بابیان ون اور سابقہ یونین کونسل بابیان ٹو میں غیر فطری ناجائز اور ناروا زمینی حقائق کے برخلاف تبدیلیاں ناقابل قبول ہیں۔الیکشن کمیشن اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف بھرپور احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔جبکہ مزاحمت کے پہلے مرحلے میں الیکشن کمیشن،عدالت جائینگے اور عوام کے منشاء کے خلاف بنائے گئے بلدیاتی حلقہ بندیاں یکساں طور پر مسترد کرتے ہیں۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی الیکشن کمیشن آف بلوچستان کے حکام بالا سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ زرغون یونین کونسل کھوسٹ یونین کونسل زرغون غر سمیت تمام سابقہ نو یونین کونسلز سمیت میونسپل کمیٹیاں ہرنائی اور شاہرگ کے سابقہ حیثیت اور وارڈز کو برقرار رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے