پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب تھا، حکومتی سازشیں بے نقاب ہوئیں،ڈاکٹر مالک بلوچ
تربت: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تحریک کے پیش نظر قبل از وقت انتخابات ہوسکتے ہیں بلوچستان کے تمام قوم پرست جماعتیں کا پی ڈی ایم کی پلیٹ فارم پر متحد ہونا نیک شگون ہے بلوچستان کی سطح پر بھی ان کو متحد کرنے میں نیشنل پارٹی اپنا قومی کردار ادا کرے گا ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے سینئر سیاسی رہنماوں کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اجلاس میں جان بلیدی، کہدا اکرم، واجہ ابوالحسن، قاضی غلام رسول، ناظم الدین ایڈووکیٹ، ملا برکت، محمد جان دشتی، مشکور انور، ڈاکٹر نور بلوچ، نثار بزنجو،انور اسلم موجود تھے اجلاس میں نیشنل پارٹی کی تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور رہنماوں کو مختلف تحصیلوں کو فعال کرنے کے لیے ذمہ داری دی گی انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم میں بلوچستان کے سیاسی پارٹیوں کا اہم سیاسی رول ہے اور بلوچستان کے مسائل کو خصوصی طور پر اجاگر کردیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں پی ڈی ایم کا جلسہ تاریخی تھا جیسے ناکام بنانے کیلئے تمام ذرائع استعمال میں لائے گئے لیکن اس کے باوجود عوام کی بہت بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچ گئی اور تمام حکومتی سازشیں بے نقاب ہوئے انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ تنظیم سازی پر اپنی توجہ مرکوز کریں اور عوام کے سیاسی و معاشی مسائل پر دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کو آگے بڑھائیں۔