وزیراعلیٰ بلوچستان نے تربت کے معطل 114اساتذہ کو بحال کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے لوگوں کو روزگار کی فراہمی اور انکے روزگار کے تحفظ کے اپنے وژن کے مطابق ایک اور وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے تربت کے معطل 114 اساتذہ کی نوکریوں کو بحال کردیا اور پیر کے روز وزیراعلء سیکریٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں اساتذہ میں انکی بحالی کے آڈر تقسیم کئے ان اساتذہ میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے جو گزشتہ تین سالوں سے اپنی غیر قانونی برطرفی کے خلاف جدوجہد کررہی تھیں وزیراعلء نے حکومت سنبھالتے ہی ان اساتذہ کی بحالی کی ہدایت کی تھی اور گزشتہ دنوں محکمہ تعلیم کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر بحالی کی منظوری دی تھی اساتذہ کی جانب سے بحالی پر وزیراعلء بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں بیشمار دعائیں دی گئیں اساتذہ کا کہنا تھا کہ معطلی اور تنخواہوں کی بندش سے انکے گھروں کے چولہے بجھ گئے تھے اور وہ اپنے بچوں کی فیس کی ادائیگی کے قابل بھی نہیں رہے تھے تاہم اللہ تعالء نے وزیراعلیٰ کو وسیلہ بناتے ہوئے انکے گھروں کے چولہوں کو پھر سے روشن کردیا وزیراعلء نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے اساتذہ پر کوئی احسان نہیں کیا یہ انکا حق تھا جو انہیں مل گیا انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے کیونکہ ہماری حکومت عوام کی حکومت ہے اور عوام ہی تمام وسائل کے حقیقی وارث ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں اساتذہ کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی جسکا ازالہ ہماری حکومت نے کردیا ہے سینئر صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری پارلیمانی سیکریٹری ماہ جبین شیران اور سیکریٹری تعلیم رؤف بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے