کوئٹہ، نامعلوم چورمقامی اخبارکے بیورو چیف کی موٹرسائیکل لے اڑے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں نامعلوم چور مقامی اخبار کے بیورو چیف کی موٹرسائیکل لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقامی اخبار کے بیورو چیف شکیل احمدکوئٹہ کے علاقے میر خلیل الرحمن روڈ پر واقع مارکیٹ کے باہر موٹرسائیکل کھڑی کرکے گئے جب واپس آئے تو نامعلوم چور موٹرسائیکل نمبر ایم اے 1383چوری کرکے فرار ہوچکے تھے جس کی اطلاع پولیس کو دیدی گئی ہے۔