دکی، ٹریفک حادثہ 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی

دکی (ڈیلی گرین گوادر) رباط روڈ پر ٹوڈی گاڑی بے قابو ہوکر کہائی میں گر گئی حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔زخمی ہونیوالوں میں حسین خان ولد خان محمد، بی بی زوجہ محمد اعظم ش ب زوجہ حسین خان اقوام خروٹی ساکنان رئیسانی محلہ شامل ہیں۔گاڑی میں موجود دو معصوم بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔سول ہسپتال دکی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد دو خواتین کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے