تبدیلی کے دعویدار حکمران وطن عزیز کے چلانے کے اہل نہیں ہیں،مولانا عبدالرحمن رفیق
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق سنئیرنائب امیر مولانا خورشید احمد ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا شیخ احمد جان مولانا قاری مہراللہ مولانا شیخ عبد الاحد مولانا حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد معاون سکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر تو حیدی ناظم مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ حاجی قاسم خان خلجی حاجی صالح محمد مولانا محمد عارف شمشیر ملک نصیر احمد کاکڑ سالار مولانا حافظ سعداللہ آغا مولانا مفتی ابوبکر حافظ رحمن گل اور حافظ دوست محمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ 23 مارچ کو نااہل مسلط شدہ حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف مارچ تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی مارچ ثابت ہوگا قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں موجودہ حکمرانوں سے نجات حاصل کرینگیانہوں نے کہا کہ احستاب کے نام پر ملک کو تباہ کرنے والے خود کرپٹ اور کرپشن خو ر ٹولہ ثابت ہو گیا پی ڈی ایم قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ناہل اور ملک وقوم کو تباہ کرنیوالوں سے نجات دلائیں گے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے دعویدار حکمران وطن عزیز کے چلانے کے اہل نہیں ہیں جمعیت علماء اسلام اور پی ڈی ایم کے ناہل حکمرانوں کے خلاف کامیاب تحریک وفاقی وزیر اطلاعات شیخ رشید بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ایک دن مولانا فضل الرحمن آہین پاکستان کے تحت پارلیمنٹ سے اسلامی نظام کے نفاذ کا اعلان کر ے گے موجودہ نااہل کرپٹ حکمران چوکیدار کی شکل میں چور ثابت ہو گئے مولانا فضل الرحمن کا دامن صاف ہے حکمران زبان کو لگام دے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن بے داغ ماضی کے مالک ہیں حکمران مولانا فضل الرحمن کی خلاف کرپشن ثابت کرنے میں ناکام رہے قیامت تک مایوس رہیں گے انہوں نے کہا کہ ملک کے اسلامی تشخص کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے حکمرانوں نے ملکی معیشت کمزور کردی غریب مہنگائی کے طوفان سے قوم خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ناکام ہو گئی عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیا گیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے ایوان وزیراعظم عوام کی چیخیں سننے سے قاصر ہے مولانا فضل الرحمن کی زیر قیادت جہد و جہد وقت کی اھم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن پالیسیاں ہرگز قبول نہیں حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے فحاشی عریانی اور بدامنی لاقانونیت کے تحفہ دے رہا ہے عوام پر زور زبردستی سے مسلط حکمران ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل بحرانوں کا خاتمہ کے لئے جمعیت علماء اسلام پارلیمنٹ کی اندر و باہر عوام کے حقوق کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ مدارس و مساجد کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے جمعیت علمائے اسلام مدارس مساجد علماء کرام کی بقا اور سالمیت کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں علماء کرام خانقاہوں سے نکل کر جمعیت علماء اسلام کو مستحکم کرے