عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوتائی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، میر زابد علی ریکی

واشک(ڈیلی گرین گوادر)ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہاہے کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیئے ہر ممکن اقدامات کی ضرورت ہے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوتائی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار دورہ واشک کے موقع پر بی ایچ یو سولدان واشک کے اچانک دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کی ایم پی اے واشک نے اسپتال ریکارڈ و حاضری رجسٹرڈ چیک کرکے اسپتال کے مسائل معلوم کئے جبکہ اسپتال میں تعینات خاتون ایل ایچ وی مہینوں سے غائب حاضری رجسٹرڈ میں غیرحاضر پائے گئے اس موقع اسپتال میں دوردراز دیہی علاقوں سے آئے ہوئے خواتین نے بھی خاتون ایل ایچ وی کی مہینوں سے غیرحاضری کے شکایت کے انبار لگا دئیے اور کہا گیا کہ ایل ایچ وی کے غائب ہونے سے خواتین روزانہ آکر مایوس لوٹ جاتے ہیں ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے اسپتال کے مسائل اور خاتون عملہ کی غیرحاضری پر ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی واشک سے رابطہ کرکے غیرحاضر عملہ کے خلاف فوری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی سہولیات کی دستیابی عوام کا بنیادی حق ہے واشک جیسے دوردراز ضلع میں خاتوں ڈاکٹرز کا زچہ و بچہ کیسسز میں اسپتال میں ڈیوٹی پر موجود رہینا لازمی امر ہے مگر وہ غائب ہے صحت کی سہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے