خواتین اور بچے سمیت پورا شہر کے باسی گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے احتجاج پر مجبور
کوئٹہ (خصوصی رپورٹ) کوئٹہ میں شدید سردی میں خواتین اور بچے سمیت پورا شہر کے باسی وقتا فوقتاً گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے احتجاج کررہے ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں گیس کئی گھنٹوں تک دستیاب ہی نہیں گزشتہ روز ارباب عمران ٹاؤن منوجان روڈ سرور آباد عبداللہ ٹاؤن کے مکینوں نے احتجاج کیا مگر گیس پریشر بحال نہ ہوسکا جبکہ عدالتی احکامات کے باوجود گیس کمپنی کے حکام نے گیس کے میٹر اٹھا کر نئے میٹر نصب کئے اور ان پر اضافی چارجز بھی لگا دئیے جبکہ شہر میں علاقوں میں بھی عوام کو گیس میسر نہیں جبکہ اکثر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ ایم پی اے اور ایم این اے بننے کے بعد سیاسی لوگ منظر عام سے غائب ہوجاتے ہیں اور عوام مشکلات اورتکالیف میں اپنی زندگی بسر کررہے ہوتے ہیں
کوئٹہ میں گیس پریشرنہ ہونے کی وجہ سے علمدار روڈ ہاشمی محلہ شہدا چوک پرخواتین اور بچوں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔وادی کوئٹہ میں موسم شدید سرد ہو گیا، شہر میں درجہ حرارت سردی کے موسم میں نقطہ انجماد سے نیچے گر جاتا ہے۔ گیس نہ ہونے کے سبب علمدار روڈ کے علاقہ مکینوں کو شدت مشکلات کا سامنا ہے۔ علمدار روڈ ہاشمی محلہ شہدا چوک پرخواتین اور بچوں کا دھرنا تیسرے روز میں پہنچ گیا مگر مظاہرین کا مطالبہ پورا نہ کیا گیا۔