صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاریاں تسلی بخش ہے اور مقررہ وقت تک صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات منعقد کرائے گی،چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں بلدیاتی انتخابات کے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ علی اکبر بلوچ، صوبائی جوائنٹ الیکشن کمشنر عبدالقیوم شنواری و دیگر نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاریاں تسلی بخش ھے اور مقررہ وقت تک صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات منعقد کرائے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات میں میٹرو پولیٹن 1، میونسپل کارپوریشن 8، میونسپل کمیٹیز 54، یونین کونسل 978، رورل وارڈز 5934 اور اربن وارڈز 1036پر انتخابات منعقد کرانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اب بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے اور اس نے الیکشن کمیشن کو اپنی تیاری سے آگاہ کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے