بلو چستان میں کو رونا وائرس کے77نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 77نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد34634ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے11اضلاع سے کورونا وائرس کے77کیسز رپورٹ ہونے سے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد34634ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے65افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد33835ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد431ہے جن میں سے13ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے11کو ہائی جبکہ2 کو لو آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح9.20فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے837ٹیسٹ کئے گئے جن میں 77افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ180افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے368اموات ہو چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے