قلات کے تمام بی ایچ یوز کو فعال اور انہیں ایمبولینس بھی فراہم کی جاچکی ہے،ضیاء لانگو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ حلقے کے عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت اولین ترجیح ہے ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے ہماری حکومت نے صوبے میں اہمیت کے حامل ریکارڈ منصوبے شروع کئے ہیں جنکی تکمیل سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیائاللہ لانگو نے بلوچستان عوامی پارٹی ضلع قلات کا وفد جن میں بی اے پی کے ضلعی صدر بابومحمدرمضان لانگو تحصیل صدر خالق آباد حاجی محمد یوسف لانگو سابقہ چیرمین میر ممتاز لانگو اور قبائلی رہنما انجینیر ریاض لانگو سے بات چیت کرتے ہوے کہا۔صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیائاللہ لانگو نے کہا کہ ضلع قلات کی ترقی اور خوشحالی میرے ترجیحات میں شامل ہیں حلقے میں کوئی بھی ایسا علاقہ نہیں کہ جہاں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری نا ہو اپنے حلقے کے کسی بھی علاقے کو ایک دوسرے پر فوقیت نہیں دی ہے ہر علاقے کو میرٹ کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبے دییے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قلات اور دور دراز علاقوں میں واٹر سپلائی کے 100 سے زیادہ اسکیمات دییے گئے ہیں قلات سٹی کیروڈز اور گلی کوچوں کی تعمیر ہوچکی ہئے ضلع قلات کے تمام بی ایچ یوز کو فعال اور انھیں ایمبولینس بھی فراہم کی جاچکی ہئے اسکے علاوہ فیڈرل پی ایس ڈی پی میں قلات تا خاران روڈ کی تعمیر بھی منظور ہو چکی ہئے پندران نیچارہ روڈ کی تعمیر کپوتو گریڈ اسٹیشن کی تعمیر اسی طرح حلقے کے مختلف علاقوں میں ڈیلے ایکشن ڈیمز اور بندات کی تعمیر ہوچکے ہیں صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور نے کہا کہ حلقے میں بیروزگاری ختم کرنے کے حوالے سے اب تک 500 بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کی جاچکی ہئے انہوں نے مذید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے صحت کے حوالے سے ہیلتھ کارڈ کے اجرا کی منظوری دے دی ہئے جس سے صوبے کے عوام کو علاج معالجہ کی مفت سہولت میسر ہوگی جسکا سہرا موجودہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور انکی کابینہ کے سر جاتا ہئے۔صوبائی مشیر داخلہ میر ضیائاللہ لانگو نے پارٹی کے ضلعی عہدہ داروں کو بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بھر پور تیاری کی ہدایت بھی کی۔