خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر شاہ محمد 5 سال کے لیے نااہل

خیبرپختونخوا(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر شاہ محمد کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن و امان کیس میں اہم فیصلہ جاری کیا۔الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے آئندہ پانچ سال کے لیے الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کر دی۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کے بیٹے مامون رشید کو بھی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قراردیا ہے، شاہ محمد ایم پی اے بکاخیل پولنگ اسٹیشنز پر حملہ میں ملوث تھے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ایم پی اے شاہ محمد کو ڈی نوٹیفائی بھی کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے