پی ایس ایل7: ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ کو شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو6 رنز سے شکست دے دی۔175 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 168 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، یوں ملتان سلطانزکی ٹیم 6 رنز سے کامیاب ٹھہری۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ملتان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں4 وکٹوں کےنقصان پر174 رنز بنائے ، شان مسعود 88رنز بناکر نمایاں رہے۔
ملتان سلطانز کی اننگز۔

ملتان سلطانز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور کپتان محمد رضوان بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے۔ایک وکٹ گرنے کے بعد شان مسعود اور صہیب مقصود کے درمیان 50 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم 62 رنز کے مجموعی اسکور پر صہیب 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

ملتان کو تیسرا نقصان رائیلی روسو کی صورت میں اٹھانا پڑا ، وہ بھی 21 رنز بناسکے تاہم دوسرے اینڈ سے شان بہترین بیٹنگ کرتے رہے لیکن وہ بھی 88 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اس کے علاوہ ٹم ڈیوڈ 28 اور خوشدل شاہ 8 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے کوئٹہ کی جانب سے محمد حسنین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے