تھرپارکرکوئلے کے ذخائرنکل آیا پاکستانی انتظامیہ وچینی ماہرین کاجشن

تھر پارکر (ڈیلی گرین گوادر) ملک کیلئے ایک اچھی خبر ہے، سندھ میں بھرپور کوششوں کے بعد کوئلے کے ذخائر نکل آئے، وزیر اعلیٰ سندھ نے قوم کو مبارکباد دی ہے تھرکول منصوبے بلاک ون پر کام کرنی والی کمپنی کی کھدائی کا کام مکمل ہوگیا، کمپنی کی انتظامیہ نے کول تک پہنچ کر اہم سنگ میل عبور کرلیا آج صبح کان کی145میٹر کھدائی کا کام مکمل ہونے کے بعد کوئلہ نکل آیا، بلاک ون سائٹ پر پاکستانی انتظامیہ و چینی ماہرین کی جانب سے کامیابی پر جشن منایا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بلاک ون میں 3 بلین ٹن یا 5 بلین بیرل خام تیل کے مساوی ذخائر ہیں، تھر کول بلاک ون انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں سالانہ پیداوار7.8 ملین ٹن ہے، انتظامیہ کے مطابق بلاک ون کی سی پیک کے تحت درجہ بندی کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھرکول فیلڈ بلاک ون سے کوئلہ برآمد ہونے پر عوام کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق یہ سندھ حکومت کی دوسری بڑی کامیابی ہے۔ تھر کول فیلڈ بلاک ون میں 3ارب ٹن کوئلہ کے ذخائر موجود ہیں، کوئلے کے مذکورہ ذخائر5ارب بیرل خام تیل کے برابر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ سے یہ کہتے آئے ہیں کہ تھر بدلے گا پاکستان۔ آج یہ نعرہ حقیقت بنتا جارہا ہے۔ آج صبح بلاک ون میں 145 میٹر کھدائی کے بعد کوئلہ نکلا ہے، میں چین کی کمپنی کو بھی ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے