عوام کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، میر سکندرعمرانی

نصیرآباد(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر خان عمرانی نے کہاہے کہ ہماری سیاست کا محور صرف عوام کی خدمت کرنا ہے علاقے میں ترقیاتی عمل عوام کی عین خواہشات کے مطابق ہے مستقبل قریب میں مزید نئی اسکیمات متعارف کروائی جائیں گی جبکہ تعلیم کے مزید فروغ کے لئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں عنقریب نصیرآباد میں بی آر سی کالج کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا تاکہ علاقے کے نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جا سکے سابقہ ادوار میں یہاں کے منتخب نمائندوں نے تعلیم کے نظام میں کوئی خاص توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے نوجوانوں کے مستقبل کو جان بوجھ کر تاریکی میں جھونکا گیا ان شاء اللہ موجودہ حکومت روز اول سے عوام کی خوشحالی اور علاقے کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ مبذول کرکے لوگوں کی زندگیوں کو مزید سہل بنا رہی ہے ہم جھوٹ اور فریب کی سیاست پر قطعی یقین نہیں رکھتے ہماری عوامی خدمت لوگوں کے سامنے عیاں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق کونسلر منظوراحمد چکھڑا کی جانب سے دیے گئے عشائیے کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا عشائیہ میں سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میر غلام نبی عمرانی۔میونسپل کمیٹی کے سابق کونسلران سمیت دیگر علاقائی معتبرین معززین کثیر تعداد میں شریک تھے میر سکندر خان عمرانی نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں موجودہ صوبائی حکومت عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کی پاسداری کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت پر عوام کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے صوبے سے بیروزگاری کے خاتمے کیلئے نوجوانوں کو باعزت طریقے سے روزگار فراہم کیا جارہا ہے حلقے میں طبی سہولیات کی فراہمی تعلیمی ماحول میں مزید بہتری لائی جارہی ہے ہم بلند بانگ دعووں پر ہرگز یقین نہیں رکھتے بلکہ عملی طور پر عوام کی خدمت کرکے ہی اپنا فریضہ ادا کر رہے ہیں انہوں نیکہا کہ عوام نے جو ہم پر ذمہ داری عائد کی ہے ان شاء اللہ تمام زندگی کی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا کر ہی دم لیں گے حلقہ پی بی 11 میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے بھی تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں بالخصوص بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے تمام حائل رکاوٹوں کا ازالہ بھی ہماری تمام تر ترجیحات کا حصہ ہے ہم عوام کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے