جس کواللہ پاک نے زند گی دینی ہو اسے کوئی کچھ نہیں کرسکتا ، گو رنر بلو چستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گو رنر بلو چستان سید ظہور احمد آغا نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے دور میں جتنے کام ہوئے ہیں بلوچستان کی تاریخ میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے وزیراعظم نے ساڑھے چھ سو ارب کا ساؤتھ پیکج، ہسپتال، ڈیرہ مراد جمالی، کوئٹہ بائی پاس سمیت دیگر منصوبے شروع کئے ہیں، وفاقی منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جارہا ہے، یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ کالون روڈ کا دورہ اور ریڈزون کھولنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ وفاقی منصوبوں کو تیز تر کیا جائے گوادر میں بھی صدر مملکت کے ساتھ اجلاسوں میں ترقیاتی کاموں، چمن،تفتان، گوادر سمیت دیگر سرحدی علاقوں، بجلی، پانی، ایئرپورٹ کے حوالے سے اہم فیصلے ہوئے ہیں جن کے مثبت نتائج مرتب ہونگے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کا بہت بڑا مسئلہ ہے جس سے عوام متاثرہو رہی ہے جس کے پیش نظر ریڈ زون کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ جس کو اللہ پاک نے زند گی دینی ہو اسے کوئی کچھ نہیں کر سکتا جس طرح عام عوام ہے ویسے ہی ہم بھی ہیں انہوں نے کہاکہ آج اگر ہم اقتدار میں ہیں کل شاید عوام میں ہوں عوام کے تمام مسائل حل کر نے کی کو شش کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے یہ تصور بھی نہیں کیا تھا کہ ہم گور نر ہاؤس جا ئیں گے آج وہ بلا روک ٹوٹ کے گورنر ہاؤس آتے جا تے ہیں انہوں نے کہاکہ صبح سے لیکر رات تک میں عوام کے مسائل سننے کے لئے بیٹھا رہتاہوں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭