کورونا کیسسز کے باعت قومی اسمبلی کی سرگرمیاں معطل

اسلام آباد: کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث قومی اسمبلی کی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کے دفاتر کو تین دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ،پبلک اکاؤنٹس اور خصوصی کمیٹیوں کے 9 نومبر تک ہونے والے اجلاس منسوخ کردیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں دفاتر کو 6 نومبر 2020 تک بند رکھا جائے گا۔

سیکریٹریٹ نے سی ڈی اے کو جراثیم کش ادویات سے تمام دفاتر کو ڈس انفیکٹ کرنے اورعملے کو کورونا وائرس کی علامات کی صورت میں فوری ٹیسٹ کرانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے