معاشرے میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بنیادی حیثیت حاصل ہے ،گورنر بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ معاشرے میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بنیادی حیثیت حاصل ہے جہاں موجودہ صوبائی حکومت وفاقی اداروں کے ساتھ مل کر محدود وسائل میں تمام درپیش مشکلات کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے وہیں رفاعی اداروں کا فریضہ بنتا ہے کہ وہ مختلف سطح پر اقدامات کر کے موجودہ حکومت کی معاونت کریں گورنربلوچستان نے کہا کہ پرائم انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے سکالرشپ ایوارڈ فراہم کرنے سے بلوچستان کے طلباء و طالبات کو اپنی پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کا موقع ملے گا اور ان کیلئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کی نئی راہیں استوار ہوں گئیں ان خیالات کا اظہار انہوں ہفتہ کے گورنر ہاوس کوئٹہ میں ترقی فاونڈیشن کے زیر اہتمام سکالرشپ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سفیر ٹو سوڈان میر بہروز ریکی، پرائم انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے چیرمین عبدالماجد، ترقی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امجد رشید اور عیسیٰ خان کاکڑ بھی موجود تھے اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے پرائم انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز اور ترقی فاونڈیشن کو کامیاب سکالرشپ ایوارڈ کی تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک وصوبے سے آپ کو جو پہچان ملی ہے اسی مناسبت سے حق ادا کریں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص مثبت سوچ اور دیانتداری کے ساتھ معاشرے میں معیاری تبدیلی لا سکتا ہے گورنر بلوچستان نے کہا کہ مختلف ترقیاتی منصوبوں پر حکومت کی جانب سے اربوں روپے فنڈز خرچ کرنے کے ثمرات عوام تک پہنچانا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور ان کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے کی اشد ضرورت ہے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے تمام ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ ملک وصوبے کا مثبت امیج کو اجاگر کریں اور غیر تصدیق شدہ خبروں اور سنسنی خیزی پھیلانے سے اجتناب کریں. قبل ازیں سکالرشپ ایوارڈ تقریب کے شرکاء سے سفیر ٹو سوڈان میر بہروز ریکی، پرائم انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے چیرمین عبدالماجد، ترقی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امجد رشید اور عیسیٰ خان کاکڑ نے بھی خطاب کیا آخر میں گورنر بلوچستان نے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات میں سکالرشپ ایوارڈز تقسیم کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے