مشترکہ مفادات پر بات چیت کیلئے معید یوسف وفد کے ہمراہ افغانستان پہنچ گئے

کابل(ڈیلی گرین گوادر) مشیر برائے قومی سلامتی (این ایس اے) معید یوسف کی زیر قیادت اعلیٰ سطح کا بین الوزارتی وفد دوطرفہ معاملات، مشترکہ مفادات اور افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے پاکستان کے اقدامات پر گفتگو کرنے کابل پہنچ گیا۔

حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معید یوسف اور ان کے وفد کا استقبال قائم مقام وزیر تجارت و صنعت نور الدین عزیزی نے کیا۔پاکستانی سفارت خانے کے مطابق اس موقع پر وفد کے ہمراہ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی موجود تھے۔افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان کا کہنا تھا کہ دورے کے آغاز میں مشیر قومی سلامتی نے افغانستان کے وزیر خارجہ عامر خان متقی سے ’نتیجہ خیز‘ ملاقات کی۔انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ معید یوسف انسانی و اقتصادی تعلقات میں مضبوطی کے لیے متعدد ملاقاتیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے