بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعدکل سہ پہر 3بجے ہو گا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر 3بجے ہو گا۔ اجلاس میں بی این پی کے رکن ثناء اللہ بلوچ بلو چستان کے ساحلی علاقوں میں ماہی گیری کے لئے غیر قانونی جال کے استعمال اور ٹرالنگ کے خلاف کا روائی و با قاعدہ قانون سا زی کر نے اور ما ہی گیروں و ساحل کے تحفظ کے لئے مقامی افراد کی تربیت یا فتہ ساحلی تحفظ فورس کے قیام کو یقینی بنا نے، عوامی نیشنل پارٹی کی رکن شاہینہ کاکڑ صوبے کے ایسٹ ریجن میں شامل قومی شاہراہوں پر موٹر وے پولیس کو فعال اور جنرل منیجر کی تعیناتی عمل میں لانے جبکہ جمعیت علماء اسلام کے رکن میر زابد علی ریکی سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے سلو میٹر چارجز کی مد میں وصول شدھ رقم واپس کرنے اور صوبے کو گیس فراہمی کو یقینی بنانے،پشتونخواء ملی عوامی پارٹی سیب کی امپورٹ پر پابندی عائد کرنے سے متعلق الگ الگ قرار دادیں پیش کریں گے اجلاس میں بی این پی کے رکن ثناء اللہ بلو چ بلوچستان کے سر حدی علاقوں میں تجا رت اور پیدل آمد و رفت پر قد غنوں اور حکومت کی سرحد ی علاقوں کے عوام کوفراہم کردہ سہو لیات کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر توجہدلاؤ نوٹس پیش کریں گے اجلاس میں محکمہ منصوبہ بندی وتر قیا ت اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے متعلق سوالات دریافت اورانکے جوابات دیئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے