کراچی ،ایم کیوایم نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دےدیا

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) کراچی میں سندھ بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کرنے والے ایم کیو ایم کارکنوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دے دیا۔ریلی کے شرکاء کو میٹروپول کے مقام پر پولیس نے آگے جانے سے روک دیا تاہم شرکاء باڑ توڑ کر وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ اس وقت مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کارکنان کی جانب سے پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی جارہی ہے۔احتجاج کے باعث وزيراعلیٰ ہاؤس کی سيکيورٹی مزيد سخت کردی گئی ہے جبکہ اطراف کے علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہوگئی ہے۔

رہنما ایم کیو ایم وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کون سا ریڈزون،پوراپاکستان اور پورا کراچی ہمارا ہے، ہمارا آدمی مار دیا،احتجاج تو کرنے دیں۔دوسری جانب گرومندرپرمذہبي جماعت کی ريلی کے باعث اطراف کے علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔رہنما پیپلزپارٹی اور صوبائی وزیر اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف والا قانون واپس نہیں آسکتا اگر ان کے پاس کوئی اچھی چیز ہے تو لے آئیں تاہم یہ طریقہ کار نہیں کہ آپ جان بوجھ کر ریڈزون میں آئیں۔

اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے دو وزیر جماعت اسلامی کے پاس گئے تھے، کوئی میں نہ مانوکی رٹ لگائے بیٹھا ہے تواس پرکیا کیا جاسکتا ہے، کونسا ایسا بل آگیا جس میں ان کی بات نہیں سنی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں دھرنوں سےماحول خراب ہورہا ہے، جوریلی کو لیڈ کررہے ہیں ان کا قصور ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے