قلات, شہراورگردو نواح میں شدید سردی درجہ حرارت منفی دس

قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات شہر اور گردو نواح میں شدید سردی کا سلسلہ بر قرار شدید سردی میں درجہ حرارت منفی دس تک گر گیا شدید سردی میں سوئی گیس اور بجلی کے بحالی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ایم ڈی سوئی گیس اور کیسکو چیف نے وعدے پورے نہیں کئے ایم ڈی سوئی گیس مدنی صدیقی نے نومبر 2021 میں اپنے دورہ قلات کے موقع پر دعویٰ کیا تھا کہ دسمبر تک قلات کو گیس فراہم کیا جائے گا جبکہ کیسکوچیف نے قلات کے عوامی نمائندوں سے ملاقات کے دوران بجلی کی مکمل بحالی اور بجلی کی سنگل فیس کو چاروز میں ختم کرنے اور بجلی کی لوڈ کوتقسیم کرنے کا واعدہ کیا تھا مگر کسی ایک نے بھی وعدہ وفا نہیں کیا بجلی کی سنگل فیس کرنے کا سلسلہ بند نہیں کیا گیا تو قومی شاہراہ کو غیر معینہ مدت کے لئے بلاک کیا جائیگا عوامی حلقوں نے خبر دار کردیا تفصیلات کے مطابق قلات اور گردو نواح میں خون جمادینے والی سردی کا سلسلہ جاری ہے قلات میں شدید سردی میں بجلی کی آنکھ مچولی کیسکو اہلکاروں کی جانب سے بجلی کی تاروں کو سنگل فیس کرنے اور گیس پریشر صفر رہی سوئی گیس کے ایم ڈی نے نومبر میں اپنے دورہ قلات کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس قلات میں ایک عوامی کھولی کچہری سے خطاب میں دعویٰ کیا تھا ہم قلات کے لئے نیا پائپ لائن بچھارہے ہیں اور اسکے کام کا اب ڈیڈھ کلو میٹر رہتا ہے اور دسمبر تک قلات کو نئے پائپ لائن سے سوئی گیس کی فراہمی شروع کر دی جائے گی مگر دو مہینے گزر جانے کے بوجود قلات کو گیس کی سپلائی شروع نہیں ہو سکی جبکہ کیسکو چیف نے کوئٹہ میں قلات کے عوامی نمائیندوں اور قلات میں کیسکو اہلکاروں نے سابق ڈپٹی کمشنر قلات سلطان احمد بگٹی کے زیر صدارت اجلاس میں دعوایٰ کیا تھا کہ جو فیڈرز اور لوڈڈ ہے ان کے اضافی لوڈ کو ہربوئی فیڈر پر منتقل کر کے ہربوئی فیڈر کو سٹی فیڈرزکے مطابق بجلی فراہم کیا جائے گا مگر بجلی کو روزانہ کی بنیاد پر سنگل فیس کرنے کا سلسلہ تا حال جاری ہے دونوں اداروں کے سر براہوں نے قلات کے عوام کے ساتھ جھوٹ بولا اور قلات میں سوئی گیس اور بجلی کا مسئلہ نہیں کر سکے جس سے عوام میں شدید بے چینی پھیلی ہوئی ہیں اور عوام ایک بار پھر احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں قلات کے عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ اگر بجلی کو سنگل فیس کرنے کا سلسلہ بند نہیں کیا گیا تو قومی شاہراہ کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے