رشکئی اسپیشل اکنامک زون کی ڈویلپمنٹ کیلئے معاہدے پر دستخط آج ہوں گے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد:رشکئی معاہدے پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی چینی سفیر یاؤ جنگ سے ملاقات ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے بتایا ہے کہ رشکئی معاہدے کے سلسلے میں ان کی ملاقات چینی سفیر یاؤ جنگ سے ہوئی ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ یہ ملاقات سی پیک کے حوالے سے ایک زبردست ملاقات ثابت ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملاقات کے دوران چینی سفیر کی جانب سے رشکئی معاہدے پر عملدرآمد تیز ہونے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا یہ تھا کہ ہماری تمام تر توجہ زراعت اور صنعت میں نجی شعبے کو لانے پر مرکوز ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز سی پیک کے حوالے سے اپنے بیان میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں صنعتی ترقی کا عمل تیز ہوگیا ہے کیونکہ سی پیک کے زیر اثر دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز ہورہا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلئے آج تاریخی دن ہے، آج پاکستان میں صنعتی ترقی کا سفر بالاخر شروع ہوگیا جس سے نئی صنعتیں اور برآمدات فروغ پائیں گی اور روزگار کے بے پناہ نئے مواقع میسر ہوں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ رشکئی اسپیشل اکنامک زون کی ڈویلپمنٹ کیلئے معاہدے پر دستخط آج ہوں گے اور معاہدے پر دستخط کی تقریب وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ چائنا روڈ اینڈ برج کنسٹرکشن کمپنی کے پی حکومت کا ساتھ ڈویلپمنٹ پارٹنر ہے اور سی پیک کے تحت فیصل آباد کے بعد رشکئی دوسرا خصوصی اقتصادی زون ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے