سر دار محمد صالح بھوتانی سے بشری رند کی ملا قات، موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سینئر صوبائی وزیر بلدیات سر دار محمد صالح بھوتانی سے صوبائی مشیر سوشل ویلفیئر و اطلاعت بشری رند کی ملا قات، موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ منگل کو سینئر صوبائی وزیر بلدیات سر دار محمد صالح بھوتانی سے صوبائی مشیر سوشل ویلفیئر و اطلاعت بشری رند نے بھوتانی ہاؤس کوئٹہ میں ملا قات کی ملا قات میں دونوں رہنماؤں نے درمیاں موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال اور پارٹی کو مزید فعال کرنے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما میر زید رند بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے