پی ڈیم ایم اجلاس، اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات منظور

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)مولانافضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارش کی مںظوری دیدی گئی۔اجلاس میں شرکاء نے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہ کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ میں تاخیر یا تاریخ کی تبدیلی سے اچھاتا ثرنہیں جائے گا۔ اجلاس میں 23 مارچ کے لانگ مارچ یا دھرنے کی تفصیلات کوخفیہ رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ اجلاس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کی پیپلزپارٹی کو لانگ مارچ میں شرکت کی اجازت کی تجویز کی بھی مںظوری دیدی گئی ہے۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت اخلاقی طور پر اپنا وجود کھوچکی ہے، حکومتی اتحادی بھی عوام دشمن پالیسیوں کےباعث تذبزب کاشکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اتحادی جماعتوں سے سنجیدہ مذ اکرات کرکے انہیں اپنے مؤقف پرقائل کرنا چاہیے۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ پی ڈی ایم اسکروٹنی کمیٹی کی پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس پر ردعمل دے گی جب کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن کی تحریک اور سیاسی حکمت عملی پر غور ہوگا۔واضح رہے کہ حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موؤمنٹ نے گزشتہ سال 6 دسمبر کو 23مارچ کو مہنگائی کے خلاف مارچ کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے