چیف سیکرٹری بلوچستان سے احتجاج پر بیٹھے مکران،خضدار اور لورالائی میڈیکل کالجز کے طلباء وطالبات کے ایک وفد کی ملاقات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا سے پیر کے روز احتجاج پر بیٹھے مکران،خضدار اور لورالائی میڈیکل کالجز کے طلباء وطالبات کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ممبر پاکستان میڈیکل کمیشن پروفیسر ڈاکٹر غلام رسول، مکران، خضدار اور لورالائی میڈیکل کالجز کے پرنسپلز اور طلباء وطالبات کے والدین بھی موجود تھے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے میڈیکل کالجز کے طلباء وطالبات سے پی ایم سی کے مجوزہ ٹیسٹ سے متعلق ان کے تحفظات سنے۔ طلباء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ تمام اسٹوڈنٹس صوبے کا مستقبل ہیں اور ہم سب کو اپنا مستقبل بہت عزیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ طلباء وطالبات کے ساتھ کسی بھی قسم کی امتیازی سلوک ہونے نہیں دیا جائے گا، انہوں طلباء وطالبات کو یقین دلایا کہ حکومت ہر سطح پر میڈیا اسٹوڈنٹس کے جائز حقوق کا دفاع کریگی اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز اٹھائے گی، تاہم انہوں نے طلباء وطالبات سے اپیل کی کہ وہ اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز رکھیں اور کسی بھی طرح احتجاج کی آڑ میں اپنی تدریسی سلسلے کو منقطع نہ ہونے دے۔ چیف سیکرٹری نے طلباء کے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے تحفظات کو پی ایم سی سامنے رکھا جائے گا اور ان کی حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، جس پر طلباء وطالبات کی وفد نے چیف سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے