زرعی معيشت تباہ ہونےسےکسان بھوکاسو رہاہے، بلاول بھٹو

حیدرآباد:پاکستان پیپلزپارٹی کےچئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی زرعی معيشت تباہ ہورہی ہے اورپاکستان کا کسان بھوکا سورہا ہے۔حیدرآباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ نالائق اور نااہل ترين حکومت نےہماری ريڑھ کی ہڈی قرار دی جانے والی معیشت کو گراديا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک کی حيثيت سے پہچانا جاتا تھا تاہم اب ہاری کو اپنی فصل کی قيمت نہيں ملتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پانی کی غيرمنصفانہ تقسيم سے کسان کو نقصان پہنچايا گیا،ملک ميں کھاد کا بحران پيدا کيا گيا جس سے زرعی معيشت کو نقصان پہنچ رہاہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہماری فوڈ سيکيورٹی کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے اور ملک میں ايک کے بعد ايک بحران پيدا ہورہا ہے جس کے باعث ملک بھر ميں کسان باہر نکل کر احتجاج کررہےہيں۔انھوں نے مزید کہا کہ ان بحران پر کسان توجہ دلانےکی کوشش کررہےہيں اور مطالبہ کررہےہيں کہ ہمارے مسائل حل کرو۔

اپنی جماعت سے متعلق انھوں نے کہا کہ پاکستان پيپلزپارٹی کا مؤقف ہے کہ کسان خوشحال تو ملک خوشحال ہوتا ہے۔ آصف زرداری نے ملک کوسنبھالا تھا توعوام آٹے اورچينی کيلئےدھکےکھارہےتھے تاہم اس وقت بھی ہم چينی،چاول امپورٹ کررہےتھے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ہم نے ايک سال ميں چينی،گندم،چاول کواپنی ضرورت کے مطابق پورا کيا اور ايکسپورٹ بھی کيا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے