بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر3 بجے ہوگا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر3بجے ہوگا۔ اجلاس میں پار لیمانی سیکر ٹری بشریٰ رند کوئٹہ سے اسلام آباد، کر اچی اور لاہور چلنے والی پی آئی اے اور دیگر ایئر لائنز کے کرائے فوری طورپر کم کر انے کے لئے عمل اقداما ت اٹھانے پر قرار اداد پیش کریں گی، اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیر ے بلو چستان ایجو کیشن سپورٹ پروگرام کی آسامیوں پر ٹیسٹ میں کوا لیفائی شار ٹ لسٹڈ ہو نے کے باجود فی میل امیدواروں کو تاحال آرڈ رنہ دینے پر توجہ دلاؤ نو ٹس پیش کریں گے جبکہ اجلاس میں مجلس قائمہ بر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی، بین الصوبائی رابطہ، قانونی وپار لیمانی امور، پرو سیکیو شن و انسانی حقوق کی رپورٹ پر بلو چستان لیٹرز آف ایڈ منسٹریشن اینڈ سکسیشن سر ٹیفکیٹ مسودہ قانونی مصدرہ2 202(مسودہ قانونی نمبر 1مصدرہ2022)،دی بلوچستان یونیورسٹیز کا مسودہ قانونی مصدرہ 2022اور بلو چستان پبلک پرو کیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا (ترمیمی) مسودہ قانونی مصدرہ 2022کا پیش کئے جائیں گے، بلو چستان اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ کھیل، محکمہ پی ڈی ایم اے،محکمہ داخلہ و قبائلی امور اور محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے