مدارس کے خلاف مغربی سازشوں کی تکمیل کیلئے ہمارے حکمران ہمیشہ استعمال ہوتے رہے ہیں، مولانا عبد الواسع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہاکہ مدارس کے خلاف مغربی سازشوں کی تکمیل کیلئے ہمارے حکمران ہمیشہ استعمال ہوتے رہے ہیں، اب دنیا کو معلوم ہونا چاہئے کہ مدارس اسلامیہ امن وشرافت کے امین گہوارے ہیں کہ جس کے نور دنیا روشن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان قدیم دینی درس گاہ جامعہ مظہر العلوم شالدرہ کے سالانہ جلسہ دستار فضیلت سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ سے مدیر جامعہ شیخ الحدیث مولانا حافظ عبد الواحد،مفتی عبدالرازق،مفتی محمد احمد، حافظ عبد الواجداور قاضی محمد خان نے بھی خطاب کیا،۔ صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے کہا کہ دینی تعلیم کا مقصد منصب اور نوکریاں نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کا حصول ہے، دینی مدارس کے خلاف ہر قسم کی سازشیں ناکام ہوں گی، حق وباطل کا یہ معرکہ ہمشہ سے چلا آرہا ہے،نصرت الہی ہمارے ساتھ شامل ہوگی،مدارس دینیہ شرح خواندگی میں میں اضافہ کرتے ہوئے امن و آشتی کا درس دے رہے ہیں، دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جس کے ذریعے سے اللہ دین کی خدمت ہم سیکرارہے ہیں انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا نے دینی مدارس کو مٹانے کا تہییہ کررکھا ہے اور یہاں کہ غلامانہ ذہن رکھنے والوں اور برسر اقتدار رہنے والوں نے بھی اس میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے،لہذا ہمیں اتحاد و اتفاق اپنے اکابر پر اعتماد اور مدارس کے معاملات میں دیانت اور تقویٰ کا اہتمام کرناچاہیے۔اس ملک کو حاصل کرنے اور اس کے مقاصد کی بقا کیلیے دینی مدارس اور اس کی خدمات پوری دنیا میں روز روشن کی طرح واضح ہے اور اس کی سالمیت اور بقاء کیلئے مدارس کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،پاکستان بننے کے بعد ملک کے اندر گنے چنے مدارس تھے اب ہمارے اکابرین کی برکت سے مدارس کی تعداد ہزاروں میں ہوگئی ہیں کہ دین دشمن قوتیں اب ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے