سرکلرروڈ پارکنگ پلازہ میں گاڑیاں نہ ہونے کے برابر،رحیم آغا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر رحیم آغا،عمران ترین،حاجی نصرالدین کاکڑ، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، میر رحیم بنگلزئی، حیدر آغا، محمد حسین، محمد جان آغا درویش، ولی افغان، حاجی ظہور کاکڑ، اسلم اچکزئی، خان کاکڑ، نعمت ترین،امردین آغا، بسم اللہ ترین، حاجی شفیع آغا، حاجی قیوم خلجی، امردین آغا،حاجی، حاجی حسن خلجی، منظور ترین، فیض محمد داوی، محمد طاہر جدون، غنی آغا اور دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سرکلر روڈ پارکنگ پلازہ کے کھلنے کے باوجود شہر میں گاڑیوں کا رش ہے اور پارکنگ کیلئے کوئی جگہ میسر نہیں ہیں اور پارکنگ پلازہ میں گاڑیاں نہ ہونے کے برابر پارک ہوتی ہیں جس کی میں وجہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی غلط پالیسیاں ہے جس سے کوئی بھی شہری پلازہ میں گاڑی پارک کرنے کو تیار نہیں۔ بیان میں کہا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے پارکنگ پلازہ عوام کی سہولت کیلئے مفت کھولا گیا ہے مگر سیکورٹی نہ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی اس میں گاڈی پارک نہیں کرسکتا اور جو عملہ وہاں موجود ہیں وہ شہریوں کو پہلے سے آگاہ کرتے ہیں کہ گاڑی اپنی زمہ داری پر پارک کریں اور جب گاڑی کا مالک واپس گاڈی نکالنے کیلئے واپس آتے ہیں تو اسکی گاڑی سے کچھ قیمتی پارٹس چوری ہوئے ہوتے ہیں اور گاڑی کی ساخت کو بھی نقصان پہنچا ہوتا ہیں بیان میں مزید کہا ہے کہ ایک تو سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت پلازہ کو ناکام بنایا جارہا ہے اور دوسری طرف میٹروپولیٹن کارپوریشن کو پلازہ کے دو فلور کسی شخص یا تنظیم کے حوالے کرنے کی باتیں ہورہی ہیں جس پر انجمن تاجران بلوچستان کو شدید تحفظات ہیں اور کہا ہے کہ ایک گورنمنٹ پراپرٹی جوکہ عوام کی سہولت کیلئے بنائی گئی ہیں اگر اسے کسی گروپ کے حوالے کرینگے تو کل کو یہ ہمارے شہر کے تاجروں اور عوام پر اپنی اجارہ داری قائم کرینگے جوکہ ہمیں کسی صورت قبول نہیں اور کہا ہے کہ اگر میٹروپولیٹن کارپوریشن پارکنگ پلازہ کو عوام اور تاجروں کی سہولت کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہیں تو پلازہ کے ان اور اوٹ کیلئے دو بندے تعینات کریں جوکہ گاڑی کو ٹوکن دیں اور واپسی پر وصول کریں اور اور ہر فلور پر ایک ایک بندے کی ڈیوٹی لگائے کہ وہ گاڑیوں کی نگرانی کریں اور بجائے اسکے کہ کسی کو تاجروں کے نام پر الٹ کرنے یا ٹھیکے پر دینے سے بہتر ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اس پلازہ کو ہمیشہ کیلئے عوام کی سہولت کی خاطر فری کریں۔ اگر کسی کو ٹھیکے پر دیا جاتا ہے تو ایک بار پھر سے عوام ان کے ہاتھوں لٹتے رہیں گے اور کوئی بھی شخص گھنٹے دو کیلئے پھر گاڈی پلازہ میں پارک نہیں کریگا اور یونہیں شہر کی سڑکوں پر پارکنگ بھری رہے گی۔