نیشنل پارٹی بلوچستان کے وسائل پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرسکتی،کلثوم نیاز بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ کی سربراہی میں ریکوڈک کے خفیہ معاہدے کے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا۔احتجاجی مظاہرے میں شریک کارکنوں نے ریکوڈک کے مبینہ معاہدے اور لوٹنے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔کارکنوں نے ریکوڈک معاہدے کے خلاف احتجاجی بینرز و پلے کارڈز بھی اٹھائے تھے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ اور پارٹی رہنما سلمہ قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا مظاہرہ نیشنل پارٹی کے مرکزی کال کے مطابق ریکوڈک بچاؤ تحریک کی تسلسل ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کے وسائل پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرسکتی کلثوم نیاز بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نے ہمیشہ بلوچستان کے وسائل پر قابض ہونے کی پالیسی جاری رکھی ہے۔سوئی گیس بلوچستان سے نکلی اور ملک کے کونے کونے تک پہنچ گئی لیکن خود سوئی سمیت بلوچستان کے اکثریتی اضلاع گیس سے ابھی تک محروم ہیں۔سیندک کی قیمتی وسائل کو اونے پونے فروخت کیا گیا اور اس کو اس بیدردی سے لوٹا گیا جیسا مال غنیمت میں ملا ہو۔سیندک سے بلوچستان کو کچھ نہیں ملا۔سی پیک کو گیم چنجر کہا جاتا ہے اور اس کو ملک میں معاشی انقلاب قرار دیا جارہا ہے۔لیکن سی پیک کے محور گودار ہے اور گوادر میں انقلاب کجا الٹا ماہی گیروں کی روزی روٹی کو بھی چینا جارہا ہے۔گوادر کے عوام صاف پانی تو اپنی جگہ عام پانی سے بھی محروم ہے۔اور بنیادی حق و ضروریات کی بات کی جائے تو ہر جگہ عوام کو فورسز کے ہاتھوں ذلیل کیا جاتا ہے۔نوجوانوں کو لاپتہ کیا جاتا پے۔انہوں نے کہا کہ اب ریکوڈک پر حکمرانوں کی نذر ہے۔موجدہ حکومت نے ملک کو مکمل طور پر معاشی طور پر دیوالیہ بنا دیا ہے اور اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے ریکوڈک کو غصب کرنا چاہتا ہے۔لیکن ہم اس ملک کے حکمرانوں کو باور کراتے ہیں کہ نیشنل پارٹی بلوچ و بلوچستان کی نمائندہ قومی جماعت ہے اور وہ بلوچستان کے وسائل کو کسی کو لوٹنے نہیں دے گی۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ممبران مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ ستار بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی یوتھ سیکرٹری نعیم بنگلزئی صوبائی لیبر سیکرٹری منظور راہی ممبر ورکنگ کمیٹی انیل مسیح بلوچ چیر مین گہرام بلوچ ضلعی خواتین سیکرٹری قلات ماہرہ ستار لانگو سمیت دیگر بھی موجود تھے۔