تیز ہواؤں کے باعث کیٹی بندر میں 3 کشتیاں ڈوب گئیں، 38 ماہی گیر لاپتہ
ٹھٹھہ(ڈیلی گرین گوادر)ٹھٹھہ میں کیٹی بندر کے قریب حجامڑو کریک میں 3 کشتیاں تیز ہواؤں کے باعث الٹ گئیں۔میرین سکیورٹی کے مطابق ڈوبنے والی ایک کشتی میں سے 4 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا جب کہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ٹھٹھہ میں تیز ہوا کے باعث ایک اور ڈوبنے والی لانچ پر سوار 22 ماہی گیروں کو قریب ہی کھڑی دوسری لانچ والوں نے بچایا۔
مرکزی رہنما فشر فوک فورم سید گلاب شاہ نے بتایا کہ ڈوبنے والی ایک کشتی کے 20 اور دوسری کشتی کے 18ماہی گیر تاحال لاپتہ ہیں۔ترجمان فشر فوک فورم کا بتانا ہے کہ کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث سمندر میں طغیانی ہے، کیٹی بندر پر کشتیوں کے ڈوبنے کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔گلاب شاہ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی بحیرہ حسن نامی لانچ کائرکریک کے مقام پر الٹ کر ڈوب گئی۔