بی این پی کی سیاست کا مرکز محور بلوچستان اسکے ساحل وسائل اور تمام اقوام کی ترقی خوشحالی اور ننگ و ناموس کی حفاظت کرنا ہے : سردار اخترجان مینگل
قلات(بیورو رپورٹ)سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی و رکن قومی اسمبلی سردار اخترجان مینگل نے قلات کا علاقہ کپوتو میں اپنے فنڈ سے بنے والی 66کروڑ سے زیادہ روپے کی لاگت سے گریڈ اسٹیشن کی سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر تقریب سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ بی این پی کی سیاست کا مرکز محور بلوچستان اسکے ساحل وسائل اور اس میں بسنے والی تمام اقوام کی ترقی خوشحالی اور ننگ و ناموس کی حفاظت کرنا ہے ہماری ترقیاتی اسکیمات پر اپنے نام کی تختی لگانے والے اپنا شوق پورا کرلیں مگریہ جان لیں کہ لوگ باشعور ہو چکے ہیں وہ جانتے ہیں کہ کل جو جام کمال کے نام کے گیت گاتے تھے وہی آج قدوس بزنجو کے نام پرگنگناتے ہیں، ریکوڈک معاہدہ پر بلوچستان کو ففٹی پرسنٹ بلامعاوضہ دئیے بغیر یہ معاہدہ کسی صورت قبول نہیں،صدارتی نظام کو لانے کا مقصد دراصل وردی یابغیر ودری کے مارشلاء کی راہ ہموار کرنا ہے جو ملک کے لیے بہت بڑے نقصان کا پیش خیمہ ہے،اسٹیبلشمنٹ اپنا کام کرے جس کا وہ تنخواہ لیتی ہے سیاست ہمارا کام ہے
قبل ازیں کارکنان نے اپنے قائد کاپرجوش استقبال کیا اور بلوچی پھگڑی پہنادی تقریب سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر پرنس موسیٰ جان احمد زئی سینئر رہنماء ٹکری شفقت لانگو ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل سابق ضلعی صدر وڈیرہ خیرجان عمرانی غلام نبی بارانزئی ودیگر نے خطاب بھی خطاب کیا اس موقع پر ایکسیئن ٹی این جی علی احمد حلیمی نے گریڈ اسٹیشن کے بارے میں بریفنگ دی مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اقتدار سے بڑھ کر عوام کی بلالچ خدمت کو اپنا فرض سمجھتی ہے وقت گواہ ہے کہ بی این پی نے لاپتہ افراد اور دیگر مسائل کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کر کے وزارتوں کی قربانی دی ہے حالانکہ لوگ تو وزارتوں کے لیے ہرقسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے ایک سوال کے جواب میں اختر مینگل نے کہا کہ ریکوڈک معاہدہ اس وقت تک قبول نہیں کہ جب تک بلوچستان کو ففٹی پرسنٹ بلامعاوضہ نہیں دیا جاتا اگر بلوچستان کو ففٹی پرسنٹ بلامعاوضہ حصہ دیاجاتا ہے تو بی این پی اس معاہدے کی حمایت کے لیے تیار ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں صدارتی نظام ایک تباہی کے مترادف ہو گاصدارتی نظام سے ملک مزید بربادی کی طرف جائے گا اس نظام کے تحت در اصل وردی یابغیر وردی کے لیے راہموار کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں جو کہ ملک کی سلامتی کے لیے بہت بڑے نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے صدارتی نظام کے خلاف ہر باشعور سیاست دان بولتا نظر آتا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف الیکشن اور حقیقی نمائندوں کے زریعہ مسائل کا حل ممکن ہے چور دروازوں سے آئے ہو ئے نام نہاد عوامی نمائندے کو عوام کی نہیں اپنی فکر ہیں سردی کے باوجود آج کا جمغفیر اس بات کی دلیل ہے کہ بلوچستان کے عوام کی امیدیں بی این پی سے وابستہ ہیں بعد ازاں بی این پی کے سابق ضلعی صد رکامریڈ خیرجان بلوچ کی جانب سے سردار اختر مینگل اور تمام مہمانوں کے لیے پر تکلف لنچ کا اہتمام کیا تھا کپوتو کے عوام اور کسان زمیندار اتحاد بلوچستان کے رہنماؤں آغا لعل جان احمد زئی عبدالحفیظ عمرانی ٹکری غلام نبی بارانزئی مینگل علی محمدنیچاری و دیگر گریڈ اسٹیشن کے سنگ بنیاد رکھنے پر سردار اختر مینگل کی خدمات خوب سرہا