بلو چستان میں کورونا وائرس کے36 نئے کیسز رپورٹ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کورونا وائرس کے36نئے کیسز رپورٹ متاثرین کی تعداد 33780ہو گئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے6اضلا ع سے کوروناوائرس کے759ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے36افرادمیں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ529افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کا شکارکوئی مریض بھی صحت یاب نہیں ہواجبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد125ہے جن میں سے2ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن مین سے1کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 367اموات ہو چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وئرس کی پھیلاؤ کی شرح4.74فیصدریکارڈ کی گئی۔