بلوچستان کے گہرے سمندر کی وجہ سے سی پیک جیسے منصوبے ملے،سردار اختر جان مینگل

حبؒ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ و سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل کا تحصیل سونمیانی ڈام بندر گاہ کا آمد مرحوم سیٹھ عبداللہ گاڑھا مرحوم سردار محمد عمر خاص خیلی کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اس موقع پر ڈام کے ماہی گیروں نے سردار اختر جان مینگل سے اپنے مسائل پر گفتگو کی جس پر سردار اختر جان مینگل اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے گہرے سمندر کی وجہ سے سی پیک جیسے منصوبے ملے ملک میں سرمایہ کاری آئی مگر بلوچستان میں عملی طور کچھ نظر نہیں آرہا ہے یہی صورت حال رہی تو بلوچستان مزید پسماندگی کی طرف چلا جائیگا ڈام کے ماہی گیروں کے حقوق پر شب خون مارنے نہیں دینگے بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچوں کی حقیقی جماعت ہے کسی صورت میں اپنی غریب عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گے بلوچستان کے وسائل کو مالے غنیمت سمجھ کر لوٹنے کی اجازت کیسی کو بھی نہیں دینگے اس موقع پر سابق تحصیل ناظم حب و بھی این پی منیگل ضلع لسبیلہ کے سنیر نائب صدر جمیل احمد گچکی مراد احمد گچکی عبدالحمید رونجھہ غلام رسول سمالانی نور بخش ڈگازئی عاشق علی ڈام کے معززین میں جمیل احمد قریشی سٹیھ محمد چنا سابق سٹم آفیسر عثمان خاص خیلی ڈاکٹر احمد و دیگر افراد بھی انکے ہمراہ تھے بعد ازاں اورناچ کے لئے روانہ ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے