اسلام آباد ہائیکورٹ نے طارق جاوید بنوری کو بطور چیئرمین ایچ ای سی بحال کردیا
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے طارق جاوید بنوری کو بطور چیئرمین ایچ ای سی بحال کردیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامرفاروق پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سنایا۔خیال رہے کہ عدالت نے آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین ایچ ای سی کو ہٹانے کے خلاف درخواست پر فریقین کے وکلا اور اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔