مختصر مدت میں 9سو سے زائد فائلیں نکال چکاہوں،وزیراعلیٰ کا اسمبلی اجلاس میں پوائنٹ ​آف آرڈر پر اظہار خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ مختصر مدت میں 9سو سے زائد فائلیں نکال چکاہوں،اسٹاف اور آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی فائل تین دن سے زیادہ نہ روکاجائے،خضدار کے بعد مستونگ اور سوراب میں بھی ٹراما سینٹرز تعمیر کئے جائیں گے تاکہ قومی شاہراہ پر حادثات میں زخمیوں کو بروقت علاج میسر ہوسکیں۔ان خیالات کااظہار انہو ں نے بلوچستان اسمبلی میں مختلف اراکین اسمبلی کی جانب سے اٹھائے گئے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار کرتے ہوئے کیا وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ میں نے اب تک 9سو سے زائد زیر فائلیں نکال دیے اور اپنے اسٹاف کو ہدایت کی ہے کہ تین دن سے زیادہ کسی فائل کو نہ روکا جائے وزیراعلیٰ نے جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی یونس عزیز زہری کو یقین دلایا کہ ٹراما سینٹر خضدار کے فائل کو چار روز قبل دستخط کرکے نکال دیا ہے انہوں نے کہا کہ مستونگ اور سوراب میں بھی ٹراما سینٹر بنارہے ہیں تاکہ حادثات کی صورت میں زخمیوں کو فوری طور پر علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جاسکے وزیراعلیٰ بلوچستا ن نے پولیس کی جانب سے خواتین کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس کا نوٹس لیا آئی جی کو ہدیات کی کہ متعلقہ اہلکاروں کو برطرف کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے