ڈرون حملے کرنے والوں کو سزا ضرورملے گی:متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ ڈرون حملے پر جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں ۔ حملہ آوروں کو اس کی سزا ضرور ملے گی۔ اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اپنی سرزمین پر شہری تنصیبات پر حوثی ملیشیا کے اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتا ہے یہ سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔بیان میں مزید کہا گیا: متحدہ عرب امارات ان دہشت گردانہ حملوں کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔۔سعودی عرب نے بھی ابوظہبی ایئرپورٹ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سیکیورٹی استحکام کو یقینی بنانے کیلیے مکمل تعاون کریں گے، اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق ابوظہبی پولیس نے حملے کے بعد بتایا تھا کہ ہلاکتوں کے علاوہ دھماکے کے بعد لگنے والی آگ سے چھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔گذشتہ روز ڈرون حملوں میں پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے تھے۔دوسری جانب یمن کےحوثیوں کا کہنا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں کی جانے والی فوجی کارروائی کی تفصیلات جلد منظر عام پر لائیں گے۔یاد رہے گزشتہ روزابوظہبی پر حوثیوں نے ڈرون حملہ کیا تھا، ابوظہبی پولیس کے مطابق ڈرون حملے کے باعث صنعتی علاقیمیں ایندھن لے جانے والے 3 ٹینکرپھٹ گئے، جبکہ ابوظہبی انٹرنیشنل اایئرپورٹ پرتعمیراتی مقام پرآگ بھڑک اٹھی۔ سعودی اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ صنعا ہوائی اڈے سے بارود سے بھرے ڈرونز کی ایک بڑی تعداد کو لانچ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے