،بلوچستان میں زیادتی کے کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے،لیاقت شاہوانی
کوئٹہ:حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے عوام کو خبردار کیاہے کہ اگر انہیں لاک ڈاؤن سے بچناہے تو ایس او پیز پرسختی کے ساتھ عملدرآمد یقینی بنائیں،کورونا وائرس کم ضرور ہواہے لیکن دوسرا لہر مزید خطرناک ہوسکتاہے،بلوچستان میں زیادتی کے کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے،بلوچستان حکومت بچوں کے تحفظ کیلئے مزید قانون سازی کریگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اب تک بلوچستان میں کورونا کی صورتحال بہتر ہے فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاک ڈاون کی طرف نہیں جائیں گے تاہم کیسز میں کمی کے باوجود ماسک نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر لاک ڈاون نہیں چاہتے تو ایس او پیز پر عمل درآمد کریں کورونا کم ہوا ہے لیکن مزید خطرناک ہوسکتی ہے انہوں نے کہاکہ ماہرین صحت کے مطابق دوسرا لہر خطرناک ہوسکتا ہے اگر عوام نے احتیاط نہیں کیا تو لاک ڈاون لگ سکتا ہے انہوں نے بلوچستان میں زیادتی کے کیسز میں اضافے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیسز زیادہ رپورٹ ہورہے ہیں قلات میں گزشتہ 8 سالہ بچے کا لاش مل جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ بچے کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ پولیس اور لیویز کی بروقت کارروائی حوصلہ افزا ہے،8 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی میں ملوث 3 افراد گرفتا کرلیے گئے ہیں،انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت بچوں کے تحفظ کیلئے مزید قانون سازی کریگی۔