وزیراعلیٰ بلوچستان نے انڈومنٹ فنڈ میں مزید 2 ارب روپے کے اضافہ کی منظوری دے دی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ میں مزید 2 ارب روپے کے اضافہ کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے ارسال کی گئی سمری پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ میں مزید 2 ارب روپے کے اضافہ کی منظوری دے دی جس کے بعد بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈکی کل مالیت 6ارب روپے تک پہنچ گئی ہے فنڈ کی سیڈ منی میں اضافے کا مقصد مریضوں کے علاج و معالجہ کے پروگرام کو مزید مستحکم کرنا ہے جبکہ بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ ملک کا منفرد پر وگرام ہے جو غریب اور مستحق افراد کو بلاتخصیص بہتر علاج معالجہ کی سہولت دیتا ہے بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈسے موذی امراض میں مبتلا غریب اور نادار افراد کو علاج کی سہولت دی جارہی ہے بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈکے پینل پر کوئٹہ کے علاوہ ملک کے دیگر ہسپتال بھی ہیں کینسر جگر دل اور گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کی بڑی تعداد علاج معالجہ کے پروگرام سے مستفید ہو رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے