حالیہ برفباری اور بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لایاجائے،ڈپٹی کمشنر قلات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ر مہراللہ بادینی نے کہا ہے کہ حالیہ برفباری اور بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لایاجائے۔تمام متعلقہ ادارے اور محکمے ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مستعدد اور تیار رہیں۔ ضلع میں حالیہ بارشوں اور برفباری کے متوقع صورتحال کے پیش نظر تمام محکموں کو آلرٹ کردیا گیا ہیبرساتی نالوں کی نگرانی کے علاؤہ قومی شاہراہوں پر مسافروں کو ہنگامی صورتحال میں رہائش کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلیے اقدامات کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حالیہ برفباری اور بارشوں سے پیدا ہونے والی پیشگی صورتحال اور ہنگامی اقدامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کے آفیسران اور نمائندوں کے شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر قلات کو حالیہ متوقع برفباری اور بارشوں میں پیدا ہونے والی کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلیے محکموں کی طرف سے اٹھائے جانے والے ممکنہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر قلات مہراللہ بادینی نے کہا کہ موجودہ صورتحال اور متوقع بارش اور برفباری کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع کے تمام محکمے ہائی الرٹ پر رہیں۔ عوام اور باالخصوص کویٹہ کراچی ہائی وے پر سفر کرنے والے مسافروں کو تمام تر سہولیات کی فراہمی سمیت سڑک کی کلیئرنس کو ہر صورت میں یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلاضرورت سفر سے گریز کریں۔ ڈپٹی کمشنر قلات نے لیویز، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران و عملے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان دنوں وہ اپنی جائے تعیناتی پر اپنی حاضریاں یقینی بنائیں۔ مہراللہ بادینی نے مزید کہاکہ وہ خود تمام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس صورتحال میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گا۔اس سلسلے میں زمہ داران سے سخت پوچھ گچھ ہوگی۔ انہوں نے سروس فراہم کرنے والے اداروں کے حکام اور عملے کو ہدایت کی کہ ان دنوں میں بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لایا جائیاور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اقدامات اٹھائیں۔جبکہ عوام الناس کسی بھی صورتحال میں انتظامیہ کو آگاہ اور معلومات فراہم کریں تاکہ ریسکیو اور دیگر کارروائیاں بروقت اور فوری طور پر اٹھایا جائے جس سے نقصانات کو کافی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے