وزیراعظم نے عام آدمی کیلئے ہاِوسنگ اسکیم کا جو منشورالیکشن میں پیش کیا تھا اس پرعملدرآمد کیا جارہا ہے، اسد عمر
گڈانی(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات اسد عمر کے دورہ گڈانی کے موقع پر پاکستان شپ بریکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رفیق سلام کی قیادت میں مقامی صنعت کاروں کے وفد کی غیر رسمی ملاقات گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے مسائل اور کسٹم ٹیکس ٹیرف سے متعلق تجاویز پر گفتگو انڈسٹری کی ترقی کیلئے صنعت کاروں کو ساتھ لیکر چلیں گے گڈانی میں اسپیشل اکنامک زون کا قیام اور صنعتکاروں کی ہرممکن حوصلہ افزاء کی جائیگی وفاقی وزیر اسد عمر کی شپ بریکرز کو یقین دہانی تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات اسد عمر نے اتوار کے روز دنیا کی تیسری بڑی شپ بریکنگ یارڈ گڈانی کا دورہ کیا۔وفاقی وزیر کے دورہ گڈانی کے موقع پر لسبیلہ انتظامیہ کی جانب سے بنائی گئی سیکورٹی پلان کے مطابق ٹریفک روٹ پر اضافی نفری اور اسپیشل برانچ کی سرچنگ اینڈ سوئپنگ ٹیم تعینات کی گء وفاقی وزیر کے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ آمد پر پاکستان شپ بریکرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ان کے اعزازمیں پلاٹ نمبر 91 پر ظہرانے کا انتظام کیا دورے کے موقع پر پاکستان شپ بریکرزایسوسی ایشن کے چیئرمین معروف صنعت کار رفیق سلام وائس چیئرمین عبدالغنی میمن نے بریفنگ میں وفاقی وزیر کو بتایا کہ گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری روزگار کا بڑا ذریعہ ہے جہاں 25 ہزار محنت کشوں کا براہ راست اور دولاکھ سے زائد افراد کا بالواسطہ روزگار منسلک ہے شپ بریکرز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر کو پیش کی گئی عرضداشت میں مطالبہ کیا کہ گڈانی کیساتھ اسٹیل آئرن سٹی اور دیگر منسلک صنعتوں کیلئے اسپیشل اکنامک زون قائم کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ سستے گھروں کی تعمیر کیلئے سستے اور معیاری خام مال کی فراہمی میں وہ کردار ادا کرسکتے ہیں اسٹیل کے شعبے میں چند صنعتکاروں کی اجارہ داری ختم کی جائے اور آذادانہ مسابقت کے مواقع فراہم کئے جائیں شپ بریکرز نے وفاقی وزیر کو بتایاکہ انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باوجودگڈانی شپ بریکنگ یارڈ سالانہ تین ملین ٹن اسکریپ کی گنجائش رکھتا ہے اگر وفاقی حکومت سرپرستی کرے تو اس صنعت سے وابستہ لاکھوں محنت کشوں کو روزگار کے مزید مواقع میسر یونگے۔رفیق سلام اور دیگرصنعت کاروں نے پاکستان اسٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کسٹم ٹیکس ٹیرف میں تبدیلی کے مطالبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گڈانی شپ بریکنگ سے ری رولنگ ملز کو فراہم کی جانیوالی لوہے کے اسکریپ سے غریب گھرانوں کے لوگ کم قیمت پر سریا خرید کرگھر بناتے ہیں ری رولنگ ملز سستے داموں خام مال لیکر ایک لاکھ پینسٹھ ہزار روپے فی ٹن جبکہ پاکستان اسٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن کی الائیڈ انڈسٹریز امبریلہ اسٹیل اور دیگر صنعتی ادارے بڑے کمرشل پراجیکٹس کو سریا فی ٹن ایک لاکھ 95 ہزار روپے میں بڑے بڑے بلڈرز کو فروخت کرتے ہیں دونوں کی قیمتوں کے موازنے اور کسٹم ٹیرف ٹیکس میں تبدیلی سے مقامی صنعت کاروں کو خدشہ ہے کہ گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری سے منسلک لاکھوں محنت کشوں کا روزگار متاثر ہوگا ٹیکس ٹیرف کو مستحکم رکھنے کا صحیح وقت پر درست فیصلہ موجودہ وفاقی حکومت کا بلوچستان کی صنعتی کے سفر کو جا ری رکھنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے گڈانی شپ بریکرز ایسوسی ایشن کے رہنما فیضان اسٹیل ملز کے سی ای او عامر ستار نے وفاقی وزیر اسد کو بتا یا کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ مقامی سطح پر ڈاؤن اسٹریم انڈسٹری ری رولنگ ملز کو سریے کی تیاری کیلئے خام مال کی مانگ کو بغیر کسی رکاوٹ کے فراہم کررہی ہے ٹیکس ٹیرف میں تبدیلی سے گڈانی شپ بریکنگ سے منسلک الائیڈ انڈسٹریز پر منفی اثرات سے لاکھوں افراد کا روزگار متاثر ہوگا وفاقی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ سالانہ وفاقی حکومت کو 12 ارب روپے کی خطیر ٹیکس ریونیو فراہم کررہی ہے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے پاکستان شپ بریکرزایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسی کا محور معیشت کی ترقی کیساتھ عام آدمی کو ریلیف دینا ہے مقامی صنعتوں کو درہیش مسائل کا ہمیں ادراک ہے اور ہم یہ یقین دلاتے ہیں کہ وفاقی وزیر تجارت سے ان معاملات پر مشاورت کرکے کسٹم ٹیکس ٹیرف کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور عام آدمی کے روزگار کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پالیسی بنائیں گے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ گڈانی میں اسپیشل اکنامک زونز کے قیام کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک کیدیگر حصوں کی طرح یہاں بھی اسپیشل اکنامک زون کے قیام۔ سے بلوچستان کی معاشی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کیلئے وزیراعظم سے وہ خود بات کرینگے۔اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم نے عام آدمی کیلئے ہاِوسنگ اسکیم کا جو منشور الیکشن میں پیش کیا تھا اب اس پر عملدرآمد کیا جارہا ہے گڈانی کے محنت کشوں کوبھی وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم کی طرز پر پیکیج دینے کیلئے وہ ذاتی طور پر وزیراعظم سے بات کرینگے علاوہ ازیں وفاقی وزیر اسد عمر نے ساحلی پٹی گڈانی دورے کے موقع پر اسپیڈ بوٹ کے ذریعے حبکو اور بائیکو کا وزٹ اور گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے مختلف ایریاز کا معاِئنہ بھی کیا۔