حکومت مہنگائی اور ٹیکسز کی شرح بڑھا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ منی بجٹ کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر مہنگائی کے بم گرائے گا، حکومت پسے ہوئے طبقات کو مزید پیسنا چاہتی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نا قابل برداشت ہے ملک کو تباہی سے بچانے کا واحد ذریعہ عمران خان کی حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے میں ہے،یہ بات انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ہرماہ دو بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے جس سے دنوں میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ منی بجٹ کا بم گرانے کے بعد حکومت نے استحکام کے لئے ایک ماہ بھی نہیں دیا اور تین روزبعد ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے اس فیصلے سے حکومت نے پسے ہوئے طبقے پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی اور ٹیکسز کی شرح بڑھا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے اور اس سے آئی ایم ایف کو فائد ہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ معیشت کو بہتر کرنے میں ناکامی کو چھپا رہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لے نالائق اور نااہل حکومت سے نجات کیلئے قوم مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے